• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں اتحاد اہلسنت عظمت صحابہ وشہدائے کربلا کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی اور وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ علامہ قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ اور صحابہ و اہل بیتؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف آئین اور پاکستان کے مروجہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ، قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں انہیں سول ایوارڈ دینے کا کوئی جواز نہیں ۔ جبکہ ایک قرارداد ے کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں اتحاد اہلسنت عظمت صحابہ وشہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب میں کیا ،پروگرام کے میزبان جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی تھے، انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین اور اہل بیت نے بڑی سے بڑی قربانیاں دیں ، اسلام کل بھی زندہ تھا آج بھی زندہ ہے اور تاقیامت زندہ رہے گا،صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ ناموس رسالت اور تحفظ صحابہ اہل بیت کے لیے جماعت اہل سنت کی جدوجہد طویل عرصے سے جاری ہے ، علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے نوجوان نسل اس وقت بے راہ روی کا شکار ہے ، جامع ہدایت القرآن ممتاز آباد کے مہتمم مفتی محمد عثمان پسروری ، اتحاد اہلسنت کے رہنما محمد ایوب مغل ،سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مرزا ارشد القادری ، جماعت اہل سنت کے صوبائی ترجمان محمد ذیشان معصومی،علامہ عنایت اللہ رحمانی ،مفتی، علامہ عبدالرحیم گجر، جمعیت علما اسلام کے مولانا ایاز الحق قاسمی، ملی یکجہتی کونسل کے صدر حافظ محمد اسلم ،سابق صدر ہاءی کورٹ بار سید اطہر شاہ بخاری ممتاز قانون دان حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ، مولانا محمد ابوبکر عثمان ، مولانا خالد فاروقی ، مفتی محمد زبیر تاجر رہنما ملک محمد طاہر ڈوگر ،قاری عبدالرحمن رحیمی ، محمد سلیم بلالی عطاری، قاری سلیم اشرف قادری، قاری رحیم بخش اویسی، قاری غلام فرید اظہر، قاری محمد ساجد سعیدی، قاری ہدایت اللہ رحمانی ،قاری طاہر محمود محمد مکرم اویسی،راو شجاعت علی، محمد عادل قریشی،،ڈاکٹر بلال،محمد منصور قریشی ،قاری رحم بخش اویسی عرفان کونسلر، نعمان بختیار اور دیگر نے بھی خطاب و شرکت کی۔
ملتان سے مزید