• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں گھسنے والا چور اہلخانہ نے دبوچ لیا ،دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گھر میں گھسنے والا مبینہ چور اہلخانہ نے دبوچ لیا دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ صدر پولیس کو چونگی نمبر 1سے تسلیم قیصر نے اطلاع دی کہ ہماری چھت پر نامعلوم مبینہ چور موجود تھا جسے میرے بیٹے نے دیکھ کر شور شرابہ کیا جو فرار ہونے لگاتو اہلخانہ نے دبوچ لیا ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہلخانہ کی جانب سے پکڑے جانے والے چور جس کی خوب دھلائی کی ہوئی تھی کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید