• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی کے باعث متعدد مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی ، دو ڈویژن بینچ بھی نہیں بن سکے

ملتان (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس سلطان تنویر احمد کی چھٹی بر ہونے کی وجہ سے متعدد مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی اور دو ڈویژن بینچ بھی نہیں بن سکے اور جن کیسوں کی سماعت ڈی بی میں ہونا تھی وہ بھی نہیں ہوسکی۔ سائلین نے شکایت کی ہے کہ انہیں باربار چکر لگانے کے باوجود فیصلوں کی نقول نہیں مل رہی ہیں ۔جس کی وجہ سے وہ عدالتی فیصلوں سے استفادہ نہیں کر پارہے ہیں ۔تاہم وکلاء کا کہنا ہے کہ ملتان بنچ میں ججوں نے اتنی بڑی تعداد میں مقدمات نمٹاکر ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ لیکن نقول برانچ نے ان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔
ملتان سے مزید