• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں1من سے زائد فنگس زدہ اچار اور 22کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی اور مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں، ملتان میں اچار یونٹ اور کریانہ سٹور پر کارروائی،1من سے زائد فنگس زدہ اچار اور 22 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف اورکریانہ سٹور مالک موقع پر گرفتارکرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان میں مین بازار ٹاٹے پور اور علی والا نئی آبادی میں کریانہ سٹور اور اچار پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا۔ کریانہ سٹور سے فروخت ہونے والی سرخ مرچوں کے نمونوں میں مصنوعی رنگ اور ملاوٹ کی تصدیق ہونے پر 22 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کر دی۔ دکاندار کے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا اور اُسے موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری کارروائی میں اچار پروڈکشن یونٹ کے ڈرموں سے ایک من سے زائد فنگس زدہ، بدبودار اور انسانی صحت کے لیے مضر اچار برآمد ہوا، جسے موقع پر تلف کر دیا گیا، یونٹ کے مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے،شہری ملاوٹ یا مضر صحت خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
ملتان سے مزید