• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن بی آر ٹی پرتعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے عوام کی سہولت اور شہر کے جدید ٹرانسپورٹ نظام کے لئے ایک نہایت اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، لہٰذا اس پر جاری تمام تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکے۔ہر مرحلے کو طے شدہ شیڈول اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لئے مؤثر عملی اقدامات کئے جائیں۔ شرجیل انعام میمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریڈ لائن بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں حائل کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس مقصد کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے، بہتر کوآرڈینیشن اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید