• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایات پرناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال2026ء کے نتائج کے اجراء کا اعلان کر دیا۔ جنرل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں چیئرمین بورڈ نے پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی۔نتائج کے مطابق اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول بلاک B نارتھ ناظم آباد کی طوبیٰ فاطمہ بنت محمد رضوان الدین رول نمبر550524نے 90.27فیصد نمبرحاصل کر کے پہلی پوزیشن، لائسی بہادر آباد اسکول بہادر آباد کی آمنہ اسدبنت اسد عزیز رول نمبر 551230 نے 87.82 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول بلاک B نارتھ ناظم آباد کی صفیہ منور بنت منور عبدالکریم نے رول نمبر550520نے 87.73؍ فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید