اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین)وفاقی آئینی عدالت نے قراردیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس ازخود اختیارات استعمال نہیں کر سکتیں ، انتظامی و پالیسی معاملات میں بھی عدالتی مداخلت جائز نہیں ہے لہذاسندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشنز اور ہدایات برقرار نہیں رہ سکتیں،سندھ ہائیکورٹ نے پولیس حکام کے خلاف ازخود کارروائی کرتے ہوئے، پولیس کی پالیسی گائیڈ لائنز میں مداخلت کرکے اپنے آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔