کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے تنخواہوں، ہاوس سیلنگ، میڈیک، پینشن اور بقایاجات کی ادائیگی کے لئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں 26 ماہ سے ہاوس سیلنگ، 4 ماہ سے پینشن، 2 ماہ سے تنخواہیں اور بقایاجات ادا نہیں کئے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو کروڑوں روپے حرجانے کے لیگل نوٹس بھجوانے رہے ہیں۔ اور خواتین اساتذہ کو ہراسان کرنے رہے ہیں۔ اساتذہ نے یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری، پرو چانسلر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر نیاز اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کے مسائل کا نوٹس لیں۔