اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں،گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری بحری امور ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن خالدہ بشیر کا تبادلہ کر کے جوائنٹ سیکریٹری بحری امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔