• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی میں گورننس، انتظامی اور مالیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی میں گورننس، مالیاتی نظم و نسق، انتظامی امور اور تعلیمی معاملات سے متعلق جاری خدشات کے پیش نظر جامعہ کے معاملات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے چار رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے 30 جون 2026ء کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی گزشتہ سال ہونے والے گورننس اور ہیومن ریسورس آڈٹ کے تسلسل میں قائم کی گئی ہے تاکہ پہلے آڈٹ میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں اور خامیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل کے لیے مزید اقدامات کی سفارشات پیش کی جا سکیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی کے ایڈوائزر (آئی ٹی) نزیرحسین کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جوائنٹ سیکریٹری آفتاب راشد اور حمید نیازی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ ایچ ای سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) حماد بن سیف کمیٹی کے سیکریٹری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید