کراچی (ٹی وی رپورٹ)نمائندہ خصوصی جیو نیوز اعزاز سید نے کہا ہے کہ صرف ایک میٹنگ نہیں ہوگی ساٹھ دن میں ٹیکنکل سطح کی کئی میٹنگ متوقع ہیں نمائندگان جیو نیوز میاں جاوید اور ام فروا نے کہا کہ ایک مستری سمیت تین سے چار لوگ اس جگہ کا معائنہ کررہے تھے یعنی ابھی کام شروع نہیں ہوا تھا معائنہ کے وقت ہی گارڈر ٹیڑھا ہوگیا اور اس دوران واقعہ پیش آیا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔