کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ساوتھ اشفاق حسین کھوکھر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے ،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اشفاق حسین کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے، نیب نے سیکشن 19 نیب آرڈیننس کے تحت ایس بی سی اے سے متعلقہ افسر کا مکمل سروس ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔