کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تمام بڑے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے فراہم کردہ 9.281ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی گرانٹ پر عملدرآمد کا آغاز ،اوور سائٹ کمیٹی کا چھٹا جائزہ اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی پیکیج پر ہونے والی پیشرفت اور متعلقہ انڈسٹریل زون ڈیولپمنٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ متعدد منصوبوں کے ورک آرڈرز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی منصوبے خریداری (پروکیورمنٹ) کے آخری مراحل میں ہیں اور آئندہ چند روز میں ان پر عملی کام شروع ہو جائے گا۔