کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید کی اپیل پربدترین لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے خلاف جمعہ 3جولائی کو صوبہ بھر کے 400 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن سے صوبائی، ضلعی ومقامی رہنما خطاب کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے بجلی کمپنیوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اوربدل دو نظام کو جاری تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کمپنیوں کے الیکٹرک حیسکو اورسیپکو کی ڈیڈیکشن اووربلنگ کی وجہ سے عوام کو ذہنی مریض تو دوسری جانب معمول کاکاروبار زندگی سخت متاثرہوتا ہے ۔