کراچی(مطلوب حسین) ایف آئی اے نے مبینہ طور پربیرون ملک سے منسلک آن لائن فراڈ نیٹ ورک میں شامل تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بیرون ملک سے منسلک آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نصیب رحمان، مزمل اور سمیع کے نام سے ہوئی،ملزم نصیب رحمان کو کمبوڈیا سے پاکستان آمد کے موقع پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر روک کر پوچھ گچھ کی گئی، جس کے دوران ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔