اسلام آباد( رانا غلام قادر) انکوائری کمیٹی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو پراجیکٹ کی تحقیقات شروع کردی،انکوائری کمیٹی نے سی ڈی اے سے پلاٹ کی الاٹمنٹ اور ڈیفالٹ کے باوجودتعمیر اتی کام جاری رہنے اور دیگر پہلوؤں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ، اپارٹمنٹس کی فروخت کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے، شاہراہ دستور پر جناح کنونشن سنٹر کے پہلو میں تعمیر کئے گئے اپارٹمنٹس ون کانسٹی ٹیوشن ایونیوکے معاملہ کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کیلئے گریڈ21یا اس کے مساوی عہدے کے افسروں کی نامزدگی کردی گئی۔