• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ انہوں نے قیامِ پاکستان، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جو تاریخی خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی، دریں اثناء انہوں نے 9 جولائی 1972کے شہداء اردو کی برسی کے موقع پران کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردوپاکستان کی قومی زبان ہے لیکن بد قسمتی سے جب ملک کے معاشی حب اور سب سے بڑے شہر میں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے محب وطن پاکستانیوں نے آواز بلند کی تو قومی یکجہتی کے مخالفین علاقائیت پرست حکمرانوں نے ریاستی طاقت کا ظالمانہ استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید