کراچی (جنگ نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف متنازع انداز میں ناک آؤٹ ہونے کے باوجود مصری ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ادھر مصری فٹبال فیڈریشن نے کوچ حسام حسن اور ان کے معاون ابراہیم حسن کے معاہدوں میں 2030 تک توسیع کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ ائیرپورٹ اور شہر کی سڑکوں پر ہزاروں شائقین نے قومی پرچم لہرا کر اپنے ہیروز کا خیرمقدم کیا اور حق میں نعرے لگائے ۔ کپتان محمد صلاح اور ہیڈ کوچ حسام حسن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے۔ صدر عبدالفتاح السیسی نے مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں سے ملاقات کا اعلان کیا۔