کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کا ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ فرسٹ کلاس سیزن کے آغاز سے قبل اگست میں کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ورلڈکپ 2027 میں لگ بھگ ڈیڑھ برس ہے اور تیاریاں شروع کرنے کا وقت ہے، کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں۔ سلیکٹرز اور کوچز نے مل بیٹھ کر چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں وائٹ بال کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔ سلیکٹرز اور کوچز ہر کھلاڑی کے رول کے مطابق پلئینگ الیون بنائیں گے اور ٹورنامنٹ سے ہمیں یہ پتا چل جائے گا کہ کس پول کو لے کر آگے چلنا ہے، میچز ٹیلی کاسٹ ہوں گے ، سب کی پرفارمنس سامنے ہوگی اور پول بنانا آسان ہوگا۔ ا پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں رینکنگ ٹاپ فور میں ہونی چاہیے، اس سے نیچے رینکنگ ہو مانا نہیں جاسکتا، اب رینکنگ کی چھلانگ لگے گی۔