• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام اچھا اقدام ہے، سرفراز احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ماضی اور موجودہ جرنلزم میں بڑا فرق آگیا ہے ، پہلے صحافی گراؤنڈ میں آکر پرفارمنس دیکھتے تھے ،اب سوشل میڈیا کو دیکھ کررائے بنائی جاتی ہے، جب ہم کھیلتے تھے تو جنگ اوردیگر اخبارات کے دفاتر میں اپنی خبر ڈالتے تھے۔ وہ کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن اسپورٹس میڈیا الائنس (آسمان) کی لانچنگ اور لوگو کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام اچھا اقدام ہے ۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد، فواد عالم ، بابر عباسی، وسیم ہاشمی ، بابر عالمگیر شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید