کراچی(اسٹاف ر پورٹر) بین الاقوامی ہاکی کوچز پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔کیمپ جوائن کرنے والوں میں ڈیوڈ ڈائر فٹنس کوچ، باب ویلڈوف گول کیپنگ کوچ، پنالٹی کارنر اٹیک و ڈیفنس اسپیشلسٹ کرس بوون، ٹیکنیکل کوچ اور اسپورٹس سائیکالوجسٹ شامل ہیں۔ کوچز نے ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں قومی ہاکی پروگرام کے لیے ایک جامع روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔