• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ، مراکش کا سفر ختم، فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا/جنگ نیوز) کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس مراکش کو ہراکر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ بوسٹن اسٹیڈیم میں پہلے کوارٹر فائنل آغاز شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے حریف گول پر کئی حملے کئے۔ ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پنالٹی ملی لیکن ایمباپے کی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے روک لیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ 60ویں منٹ میں ایمباپے نے ٹیم کو برتری دلائی جسے 66ویں منٹ میں ڈیمبلے نے خوبصورت گول کرکے ڈبل کردیا ۔ اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا موقع ملا جو ضائع ہوا ۔ مراکشی ٹیم نے روس میں ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ دریں اثنا ایمباپے نے ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ بنا دیے ۔ مراکش کے خلاف اپنا آٹھواں گول کرکے وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔ ان کے ورلڈ کپ کیریئر کے مجموعی گول 20 ہو گئے، جس کے ساتھ وہ فرانس کے کامیاب ترین ورلڈ کپ گول اسکورر بن گئے۔ وہ میسی کے 21 گول کے عالمی ریکارڈ سے صرف ایک گول پیچھے ہیں، ناک آؤٹ مرحلے میں 12 گول کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید