کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈکا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ سناریو بیسڈ میچ میں کھلاڑی لمبی بیٹنگ اور بولنگ پر کام کریں گے۔سناریو میچ میں قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کوچز سرفراز احمد، اسد شفیق اور عمر گل کھلاڑیوں کی فارم، فٹنس اور اسکلز کا بخوبی جائزہ بھی لیں گے ۔میچ سے قبل کھلاڑیوں نے گرائونڈ فیلڈنگ کے علاوہ سلیپ اور ہائی کیچز کی پریکٹس بھی کی،ا سکواڈ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔