کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افر یقا خواتین انڈر 19 کر کٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دونوں ٹیمیں ہفتے کو کراچی میں ٹریننگ کریں گی۔ پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منگل 14 جولائی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی۔