• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کر کٹرز کیلئے شراب نوشی سے متعلق نیا حکم نامہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے شراب نوشی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت میچ کے بعد اگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی، مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا اور رات 10بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سکیورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔ پروٹوکول کے مطابق کھلاڑی شراب کے نشے میں پبلک میں نظرنہیں آئیں گے، ٹیم ہوٹل کے پبلک ایریاز میں بھی الکوحل نہیں استعمال کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک بار میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کے معاملے پر کافی تنقید ہوئی تھی، نومبر میں ہیری بروک بھی شراب پی کر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔

اسپورٹس سے مزید