کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اورماڑا کے قریب پراسرار واقعہ میں گر کر تباہ ہونے والے کارگو طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا تاہم بلیک باکس یا دیگر ملبہ نہ مل سکا۔ حادثہ کی تحقیقات کیلئے آنے والی بیورو آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ٹیم اسلام آباد واپس چلی گئی۔ ایئر کموڈور احسن نعمان کی سربراہی میں ٹیم 3 روز قبل کراچی پہنچی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے مینٹیننس ریکارڈ ملکیت اور دیگر دستاویزات کا جائزہ لیا۔