ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 7نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ مخدوم رشید پولیس کو محسن نے بتایا کہ ملزم وقار یونس نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ میری بیوی عاصمہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے سٹی شجاع آباد پولیس کو سہیل اختر نے بتایا کہ میری والدہ ارشاد بیگم کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ۔سٹی جلالپور پولیس کو امیر مائی نے بتایا کہ چار نامعلوم ملزمان میری بیٹی مقدس کو اغوا کرکے لے گئے سٹی جلالپور پولیس کو زاہد نے کہا کہ ملزمان فیصل ، حسن ‘ اصغر وغیرہ نے میری اہلیہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے چہلیک پولیس کو شفیق نے بتایا کہ میری اہلیہ حفصہ کو ملزم غلام شبیر نامعلوم کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیا ممتاز آباد پولیس کو عبدالوحید نے کہا کہ نامعلوم ملزمان نے بیوی کو اغوا کرلیا بابر نے بتایا کہ ملزم عمر میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گیا جبکہ بی زیڈ پولیس کو خادم حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیٹی سونیا کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔