• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد کا چوڑی سرائے بازار کا دورہ ،نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد نے چوڑی سرائے بازار کا دورہ کیا، جہاں بلا مقابلہ منتخب ہونے والی انجمن تاجران چوڑی سرائے بازار کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے،وفد میں آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ، کالے منڈی کے صدر، اندرون شہر کے سینئر نائب صدر شہباز قریشی اور مکہ مارکیٹ کے صدر مقبول احمد سمیت دیگر تاجر رہنما بھی شریک تھے۔
ملتان سے مزید