ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کے منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں منڈی بہاؤالدین میں اسی عہدے پر تعینات کر دیا ہے‘ جبکہ خانیوال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی نعیم صدیق کو اپنے موجودہ فرائض کیساتھ ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں متعدد پی ایم ایس افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت افضال احمد قمر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، محمد فیصل عطا کو بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ڈائریکٹر (آپریشنز)، لباح مشی ذیشان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیٹیشن اتھارٹی، جبکہ واصف بشیر کھوکھر کو لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔