• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں اور ڈکیتوں کیخلاف کارروائی، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ دہلی گیٹ پولیس کی چوروں اور ڈکیتوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری، 4 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا چوری شدہ سامان برآمد 05 مقدمات ٹریس*تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ "گل فراز گینگ" کے سرغنہ گل فراز اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ جس میں2عدد موٹر سائیکل اورنقدی شامل ہے برآمد کر لیا گیا جبکہ 05 مقدمات بھی ٹریس کر لیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ تنویر اسلم نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملتان سے مزید