• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں اضافہ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے اس کا حقیقی ریلیف عوام تک منتقل کرنے کے بجائے پٹرولیم لیوی اور مختلف ٹیکسوں کے ذریعے عوام پر اضافی مالی بوجھ مسلط کر رکھا ہے۔ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے اربوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے۔ حکومت ناجائز لیوی اور ٹیکسوں کی آڑ میں عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز ہوٹل چوک پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان، چوہدری امین صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ملتان، ڈاکٹر خالد رشید،معاذ امجد ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ملتان، مجاہد صالحین صدر جے آئی یوتھ اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید