• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ویلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے‘ ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی ریلیف، قانون کی عملداری اور بین الادارہ جاتی رابطوں کو مزید موثر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ون ویلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ، غیر محفوظ سلنڈرز کے کاروبار اور دیگر خطرناک سرگرمیوں کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مزید موثر بنانے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر،غیر قانونی اشیاءکی نقل و حمل روکنے اور نشہ آور اشیاءکے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شجرکاری مہم کو مزید وسعت دیتے ہوئے سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور شہریوں کی بھرپور شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔
ملتان سے مزید