ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد ند یم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ مظفرآباد نے رواں سال مقدمہ نمبر 481/26درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی لیکن مقدمہ بے بنیاد اور وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ۔