لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہاکہ اسلام پر امن دین ہے جو امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے۔امریکہ اور اسرائیل ایران میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں چوہدری شافع حسین نے قرآن کمپلیکس اپر مال کا دورہ کیا۔جہاں صوبائی وزیر نے چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ حافظ زبیر حسن کے ہمراہ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا۔اجلاس کے دوران بورڈ نے علماء کرام پر مشتمل 5 مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی۔ایک کمیٹی قرآن بورڈ میں طباعتی اداروں کی بطور ناشر رجسٹریشن میں تاخیر کے معاملات دیکھے گی، دوسری کمیٹی قرآن مجید کی طباعت میں پائی جانے والی غلطیوں اور دوران طباعت ہونے والی اغلاط پر نظر رکھے گی جبکہ تیسری کمیٹی سوشل میڈیا پر قرآن مجید کی آیات بارے ہونے والی تضحیک کے معاملات دیکھے گی۔