کراچی(پ ر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے پاکستان بینکنگ سمٹ 2026 (PBSʼ26) کے دوسرے ایڈیشن کا کامیابی سے اختتام کیا، سمٹ میں 15 سے زائد بین الاقوامی مقررین اور 20 سے زائد مقامی ماہرین نے بھی شرکت کی، پاکستان بینکنگ سمٹ 2026 میں سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات؛ جمیل احمد، گورنر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ بلال اظہر کیانی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور سربراہ، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ؛ سلیم اللہ، ڈپٹی گورنر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ اور شہمیر خالق، گلوبل ہیڈ آف سروسز، سٹی، نے کلیدی خطابات کیے، جبکہ سید بابر علی، بانی پرو چانسلر لمز لاہورنے خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا۔