• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار پنجاب کے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تشخص کی درخشاں علامت، نبیل جاوید

لاہور(خبرنگار) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ داتا دربار صرف ایک عظیم روحانی مرکز ہی نہیں بلکہ پنجاب کے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تشخص کی درخشاں علامت ہے، جس کے تحفظ، بحالی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ترقی کو حکومت پنجاب کی اولین ترجیح حاصل ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے مزار پر جاری خطاطی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ، خطیب داتا دربار مفتی مختار ندیم، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان ودیگر اعلیٰ انتظامی و تکنیکی افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کی ترقی کو ورثہ کے تحفظ، جدید انفراسٹرکچر اور بہترین عوامی سہولیات کا مثالی منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبے کا مجموعی کام جون 2027ء تک مکمل ہوگا، تاہم ٹیپا اور ایل ڈی اے کی جانب سے آؤٹر پیازا، پارکنگ، پیدل گزرگاہ، انڈر پاس اور مزار کے بیرونی حصے کی تزئین و آرائش سمیت تمام ترجیحی منصوبے سالانہ عرس سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔
لاہور سے مزید