• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا ء و طالبات کو 10 ارب کی سبسڈی، وظائف دینگے ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 1761واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 27-2026 کے لیے یونیورسٹی کے بجٹ تخمینوں کا جائزہ لیا گیا۔ سنڈیکیٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی سینیٹ کو 20.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔مالی سال 27-2026 کے دوران پنجاب یونیورسٹی یونیورسٹی حکومتی ذرائع، اپنے وسائل اور دیگر ذرائع سے آن کیمپس طلبا ء و طالبات کو 10 ارب روپے مالیت کی سبسڈی اور وظائف فراہم کرے گی تاکہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو معیاری و اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔
لاہور سے مزید