لاہور(خصوصی رپورٹر )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل یونائیٹڈ نیشنز پروگرام کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر تعلیم نے پروگرام کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے پہلے سرکاری ماڈل یونائیٹڈ نیشنز مباحثہ پروام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی قیادت، سفارت کاری اور پالیسی سازی کے لیے تیار کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے۔ اسی وژن کے تحت یہ پروگرام لانچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن نوجوانوں کو صرف معیاری تعلیم دینا نہیں بلکہ انہیں عالمی سطح کی قیادت کے لیے تیار کرنا ہے ، رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے آزمائشی مرحلے میں پنجاب بھر کے30سے زائد سرکاری سکولوں کے 3 ہزار سے زائد طلبہ کو ماڈل یونائیٹڈ نیشنز طرز کے مباحثوں اور قائدانہ تربیت سے گزارا جا چکا ہے۔