• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مشن عوام کو معیاری، بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، عمران نذیر

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت و آبادی میں سروس ڈیلیوری اور فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انٹیگریٹڈ سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ کے تحت گاڑیوں کی ہینڈنگ اوور تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے 36 مانیٹرنگ گاڑیوں کی چابیاں سی ای اوز کے حوالے کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا بنیادی مشن عوام کو معیاری، بروقت اور یکساں طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز، ویکسینیٹرز، اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کے عملے، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے صحت و آبادی کی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
لاہور سے مزید