• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر نے کہا ہے کہ ایک طرف گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے تو وہیں نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، بجلی،پٹرول ،گیس سب کچھ مہنگا،حکمران اپنی عیاشیوں کے لئےغریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کے لئے انکے ساتھ کھڑی ہے خالد نیگ گجرکا کہنا تھا کہ نیپرا کی جانب سے بجلی 33.64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے فیصلہ عوام دشمن ہے۔
لاہور سے مزید