لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کے 2026 کے بجٹ میں 3.68 ارب روپے کے خسارے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مالی و انتظامی معاملات کا فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کرانے کا ASA کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے کہا ہے کہ 9 جولائی کو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں منظور کیے گئے بجٹ میں خسارے کی بنیادی وجوہات کے تدارک، مالی نظم و نسق کی بہتری اور آمدنی بڑھانے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی پیش نہیں کی گئی۔