لاہور (خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. کمشنر لاہور نعمان یوسف کی کمشنر آفس آمد پر افسران نے خوش آمدید کہا گلدستے پیش کیے. کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف پی اے ایس گریڈ 19 کے سینیر آفیسر ہیں کمشنر لاہور نعمان یوسف کی آمد پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بلال حسن، ایڈیشنل کمشنر ریونیو راو عبدالجبار، ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات ارشد بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، اے سی جی وجیہہ ثمرین اے سی آر علیم احمد و دیگر افسران نے استقبال کیا۔