کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز کھولنے کا واضح اعلان کرنیکا مطالبہ ، بحری گزرگاہ کے مستقل انتظام پر سفارتی کوششیں تیز ، عمان نے آبنائے ملاکا طرز کا منصوبہ تہران کو پیش کر دیا ،لازمی ٹول عالمی بحری قوانین سے متصادم قرار دیا گیا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں سے رضاکارانہ نیویگیشن سروس فیس لینے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں، تاہم لازمی ٹول ٹیکس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ برطانوی نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ لازمی فیس تباہ کن ثابت ہوگی، جبکہ عمان نے آبنائے ملاکا کے ماڈل پر مبنی ایک منصوبہ تیار کرکے ایران کو پیش کیا ہے۔