کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک بھر سے 24 گھنٹے میں457پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 73پروازیں منسوخ کی گئیں اور 84پروازوں میں 1سے 11گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ 2 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں۔ کراچی 139 لاہور 107 اسلام اباد 129 ملتان 28 پشاور 18 سیالکوٹ 16 فیصل اباد اٹھ اور کوئٹہ سے 12 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ کراچی 20 لاہور 24، اسلام آباد 11 ملتان 10 فیصل آباد 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد 35 لاہور 12 کراچی 10 ملتان 10 پشاور 9 فیصل آباد 5 سیالکوٹ 3 کوئٹہ 4 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔