• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 روپے فی لیٹر لیوی کیوں لی جا رہی ہے؟، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے 25جولائی ہفتے کو الحمزہ گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ80روپے فی لیٹر لیوی کیوں لی جا رہی ہے؟ حکومت جمع شدہ رقم کا حساب اور پیٹرولیم پر عائد لیوی ختم کر کے عوام کو ریلیف دے۔ 25جولائی مہاجر قوم کیلئے نئی سحر کا آغاز ثابت ہوگا،یہ اعلان انھوں نے ہفتے کواپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ،انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کشیدگی کو جواز بنا کر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کی جا رہی ہیں۔ حکومت عوام سے لیوی کی مد میں اربوں روپے وصول کر رہی ہے لیکن اس رقم کا کوئی حساب نہیں دیا جا رہا،آفاق احمد نے کہا کہ اب دوبارہ پیٹرول کی قیمتوں میں 14 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، حکومت طویل عرصے سے لیوی کے نام پر پیسے لے رہی ہے۔ کہا گیا تھا کہ یہ رقم کروڈ آئل منگوا کر پاکستان میں ریفائن کرنے پر خرچ ہوگی، لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا۔ یہ رقم اربوں کھربوں میں بنتی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ 80 روپے فی لیٹر لیوی کیوں لی جا رہی ہے؟ حکومت فوری طور پر لیوی کی مد میں جمع شدہ رقم کا حساب دے اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم کر کے عوام کو ریلیف دے۔آفاق احمد نے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کے معاملے پر بھی آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ اراکین پارلیمنٹ اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتے اور اسی لیے ایسا قانون بنایا گیا کہ وہ جائیدادیں چھپا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید