• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا ،خاطر خواہ ذخائر موجود

اسلام آباد (ناصر چشتی ) وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور ملک کے پاس گندم کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں اور مؤثر مارکیٹ مینجمنٹ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ شرکاء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ اور مؤثر رابطے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔،فاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں ، حوصلہ افزا پیش رفت یہ ہے کہ رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن زیادہ رہنے کا تخمینہ ہےوفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں، مارکیٹ کی نگرانی کو مضبوط کریں اور گندم کی بلا تعطل فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے یا قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ملک میں گندم کی پیداوار، دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے وہیٹ بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید