کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40قومی شاہراہ پر واقع کوچکی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار موجود تھے، جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔کو چکی چیک پوسٹ ضلع چاغی اور ضلع نوشکی کا سرحدی علاقہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔