واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے حوالے سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ وہ اس ہفتے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر ایک پرانے جیٹ طیارے کے ذریعے وطن روانہ ہوئے۔ئے طیارے میں وہ سیکورٹی جوابی اقدامات (دفاعی نظام) موجود نہیں ہیں جو پرانے جیٹ طیارے کی خاصیت ہیں، ارب پتی صدر اس تبدیل شدہ (جدید سہولیات سے لیس) بوئنگ 8-747 طیارے پر اپنی خوشی چھپانے میں ناکام رہے ہیں، جو امریکا سے باہر اپنی پہلی پرواز کے دوران انہیں انقرہ لے کر گیا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے ترکی میں اچانک اعلان کیا کہ وہ اس طیارے کو وقت سے پہلے ایک برطانوی فضائی اڈے (ایئر بیس) پر بھیج رہے ہیں، اور انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ امریکی فوجی اس پرتعیش طیارے کا دورہ کر سکیں۔ نیو یارک ٹائمز نے جمعے کے روز رپورٹ کیا تھا کہ نئے طیارے میں وہ سیکورٹی جوابی اقدامات (دفاعی نظام) موجود نہیں ہیں جو پرانے جیٹ طیارے کی خاصیت ہیں، جن میں اینٹی میزائل ڈیفنس (میزائل سیکورٹی نظام) بھی شامل ہے۔