اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن ( او آئی سی) وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد رکن ممالک کے وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیاہے،یہ وزارتی کانفرنس 12 اور 13 جولائی کو منعقد ہو رہی ہے، جس کے لیے مہمانوں کا استقبال شروع کر دیا گیا ہے۔