• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور معاشی حملہ قرار د یتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اسے واپس لے۔ اراکین قومی اسمبلی ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی کرکے عوام کی زندگی مزید مشکل بنائی جا رہی ہے، حکمران عوامی مشکلات کا ادراک کریں، حکومت مہنگائی کم کرنے کے دعوے کر رہی ہے، مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید